مغربی بنگال میں نامعلوم حملہ آوروں نے مندر کے ملازم کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

مغربی بنگال میں نامعلوم حملہ آوروں نے مندر کے ملازم کو چھریوں کے وار کر کے ...
مغربی بنگال میں نامعلوم حملہ آوروں نے مندر کے ملازم کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

  

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں نامعلوم حملہ آوروں نے مندر کے ملازم کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے مغربی بنگلہ دیش میں مندر کے ملازم کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تاہم واقعے کے بعد ملزم فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف، اگر آپ بھی سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎

مقتول کی شناخت شیاما نندراداس کے نا م سے ہوئی ہے جو مند ر کے احاطے میں صبح کی عبادات کا اہتمام کر رہا تھا کہ اچانک تین موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی گردن پر چھریوں سے کئی وار کیے گئے ہیں تاہم واقعے کے پیچھے کار فرما عوامل کا تاحال پتہ نہیں چل سکا اور ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں