استنبول دھماکے:حملہ آوروں کا تعلق ازبکستان،کرغزستان اور روس سے تھا ،ترک میڈیا

استنبول دھماکے:حملہ آوروں کا تعلق ازبکستان،کرغزستان اور روس سے تھا ،ترک ...
استنبول دھماکے:حملہ آوروں کا تعلق ازبکستان،کرغزستان اور روس سے تھا ،ترک میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں استنبول کے ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والوںکی شناخت ظاہر ہو گئی ،ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ازبکستان،کرغزستان اور روس کے علاقے قفقازسے تھا۔ترک میڈیا کے مطابق حملہ آور ازبکستان، کرغز ستان اور روس کے علاقے قفقاز سے آئے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری جانب ترکی کی پولیس نے استنبول پر ہونے والے حملوں کے بعد16مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ ساحلی شہر ازمیر میں بھی متعدد لوگ گرفتار ہوئے۔گرفتار افراد میں تین غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ازمیر شہر میں بھی کم سے کم 9 لوگوں کو دولت اسلامیہ کی مالی، اہلکاروں کی بھرتی اور انتظامی مدد فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں متعدد ہوائی اڈے کے ملازمین تھے۔ ترک میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں متعدد افراد ہوائی اڈے کے ملازمین تھے جبکہ 4افغانیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق حملہ آور ازبکستان، کرغز ستان اور روس کے علاقے قفقاز سے آئے تھے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ترک وزیرِ اعظم نے حملے میں مرنے والوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔حکومتی اخبار یقنی سفق کے مطابق داغستان سے ایک بمبار آیا تھا ذرائع کے مطابق ایک کا تعلق چیچنیا سے تھا۔

پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف، اگر آپ بھی سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎ 

ترک میڈیا پر دکھائی جانے والے ایک تصویر میں تین آدمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو حملے سے کچھ دیر قبل کی ہے۔ انھوں نے گہرے رنگ کی جیکٹس پہنی ہوئی ہیں اور ان کے پاس سامان ہے۔ ان میں سے دو نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اور ایک مسکرا رہا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ان نوجوانوں کی قومیت کے بارے میں تصدیق کی ہے۔بعض ایجنسیوں نے ایک شخض کا نام عثمان یندوف بتایا ہے جو شام میں داعش کے گڑھ رقہ سے سنہ 2015 میں ترکی آیا تھا۔
خیال رہے کہ استنبول کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم حملوں میں 42 افراد ہلاک اور 239 افردا زخمی ہوئے تھے جبکہ کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔