ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے : پیوٹن

ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے : پیوٹن
ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے : پیوٹن

  

ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو مغرب خصوصا امریکا کی جانب سے خطرہ بنا کر پیش کئے جانے کے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہم و گمان اور تصورات کی بنیاد پر ایٹمی پروگروام کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے۔ولادیمیر پیوٹن نے بیرون ملک تعینات روسی سفارتی مشن کے افسران اور اہلکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایمٹی پروگرام کو محض اس لئے خطرہ بنا کر پیش کیا جا رہا تھا تاکہ امریکا اس بہانے یورپ میں اپنے میزائل نصب کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی خطرے کا ڈرامہ مزید نہیں چل سکتا۔ انہوں نے مشرقی یورپ میں امریکا کے میزائیل سسٹم کی تنصیب سے متعلق اقدامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اس کا ضروری اور مناسب جواب دے گا۔

مزید : بین الاقوامی