لاہور ہائیکورٹ:پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر کے حق میں بیان،عدالت نے کیس نمٹا دیا

لاہور ہائیکورٹ:پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر کے حق میں بیان،عدالت نے ...
لاہور ہائیکورٹ:پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر کے حق میں بیان،عدالت نے کیس نمٹا دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے اپنے والدین کے بجائے شوہر کے حق میں بیان دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں کیس کو نمٹا دیا۔لڑکی کے لواحقین نے وقاص نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس نے ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے جس پر عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا تھا۔

لڑکی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر بتایا کہ مجھے وقاص نے اغوا نہیں کیا تھا میں نے اپنی مرضی سے اس سے شادی کرلی ہے۔لڑکی کی جانب سے شوہر کے حق میں بیان دینے کے بعد عدالت نے کیس نمٹا دیا۔بعد ازاں دونوں عدالے سے باہر آئے تو لڑکی کے لواحقین نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس او ر دیگر افراد نے بیچ بچاﺅ کراکے معاملہ رفع دفع کرادیا۔

بعدازاں اقبال ٹاون پولیس کے مطابق وقاص نامی نوجوان پر درج اغوا کا مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔

مزید : لاہور