30 مئی کو پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کے 3 سہولت کار گرفتار

30 مئی کو پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کے 3 سہولت کار گرفتار
30 مئی کو پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کے 3 سہولت کار گرفتار

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خودکش حملہ آور کے گرفتار ہونے والے سہولت کاروں میں مصطفی، ایاز اور منصور شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سہولت کاروں کا تعلق مردان کے علاقے محب بانڈہ ہے اور یہ تینوں بھائی ہیں۔ واضح رہے کہ 30 مئی کو پولیس نے خودکش حملہ آور کو فائرنگ کر کے مارا تھا جس کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی تھی۔

مزید : پشاور /اہم خبریں