لین نمبر 7 میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی، 2 کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

لین نمبر 7 میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی، 2 کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار
لین نمبر 7 میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی، 2 کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لین نمبر 7 میں تاجر کے گھر سے ڈاکو بھاری مقدار میں سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ عیدالفطر کے قریب آتے ہی ڈاکوﺅں نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور اب راہزنی کیساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈکیتیوں کا عمل تیز ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لین نمبر 7 میں تاجر کے گھر میں ڈاکو گھس گئے اور گن پوائنٹ پر قیمتی اشیاءلوٹ لیں۔ ذرائع کے مطابق ڈکیتی کے دوران ڈاکو 2 کلو سونا اور 4 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مزید : راولپنڈی