فیروز پور روڈ پر ہوٹل کی چھت گر گئی ، 1شخص جاں بحق

فیروز پور روڈ پر ہوٹل کی چھت گر گئی ، 1شخص جاں بحق
فیروز پور روڈ پر ہوٹل کی چھت گر گئی ، 1شخص جاں بحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیروز پور روڈ پر واقع چوہدری ہوٹل کی چھت گر گئی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خستہ حالی کے باعث فیکٹری ایریا میں قائم ہوٹل کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہیں تاہم جاں بحق او ر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزید : لاہور