سعودی حکومت نے حصص بازاروں میں کاروبار پر کمیشن میں اضافہ کردیا

سعودی حکومت نے حصص بازاروں میں کاروبار پر کمیشن میں اضافہ کردیا
سعودی حکومت نے حصص بازاروں میں کاروبار پر کمیشن میں اضافہ کردیا

  

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے حصص بازاروں کے کاروبار پر کمیشن میں اضافہ کردیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی مارکیٹ ریگولیٹرسعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے حصص بازار میں فی لین دین کمیشن میں تقریباً تین فیصد اضافہ کردیاہے۔حکام کے مطابق حصص بازار میں فی لین دین کمیشن کو12بیسس پوائنٹ سے بڑھا کر 15.5بیسس پوائنٹ کردیا گیاہے۔سعودی حکومت نے اسی طرح 10ہزارسعودی ریال سے کم ایکویٹی ٹرانزیکشن پر فکسڈ کمیشن ختم کردیاہے۔

مزید : عرب دنیا