جے جے وی ایل ریفرنس، عدالت نے اقبال زیڈ احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

جے جے وی ایل ریفرنس، عدالت نے اقبال زیڈ احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
جے جے وی ایل ریفرنس، عدالت نے اقبال زیڈ احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے جے جے وی ایل کے مالک اقبال زیڈ احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کٹر عاصم کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس میں شریک ملزم اقبال زیڈ احمد کے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اقبال زیڈ احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل اقبال احمد ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس میں شریک ملزم ہیں اور سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔ 

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اقبال احمد نے گیس کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیلئے بیرون ملک جانا ہے اس لئے انہیں اجازت دی جائے۔ عدالت نے اقبال احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 22 جولائی تک اپنا کام نمٹا کر وطن واپس پہنچنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : کراچی