کراچی،سپریم کورٹ کی مہلت کے باوجود بل بورڈز نہ ہٹائے جاسکے

کراچی،سپریم کورٹ کی مہلت کے باوجود بل بورڈز نہ ہٹائے جاسکے
کراچی،سپریم کورٹ کی مہلت کے باوجود بل بورڈز نہ ہٹائے جاسکے

  

کراچی(این این آئی)کراچی میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مہلت گذرنے کے باوجود شاہراہ فیصل سمیت مختلف شاہراہوں سے بل بورڈز نہیں ہٹائے جاسکے ۔ سپریم کورٹ نے کراچی کی شاہراہوں ، عمارتوں اور دیگر مقامات پر نصب تمام بل بورڈز اور ہورڈنگز 30جون تک ہٹانے کے احکامات دئیے تھے لیکن اس مہلت کو ختم ہوئے ایک دن گذر گیا ، شہر میں اب بھی بڑی تعداد میں سائن بورڈ اور بل بورڈ موجود ہیں ۔ متعلقہ حکام کی عدم توجہی اور سست روی کےباعث اہم اور مصروف شاہراہوں پر اب بھی بل بورڈز موجود ہیں جو تیز ہوا اور موسلا دھار بارش کی صورت میں انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی نے نوے فیصد سائن بورڈ اتار نے کے دعوے کئے ہیں لیکن 30 سے40 فیصد بل بورڈزاپنی جگہ موجود ہیں ۔

مزید : کراچی