سٹی کورٹ پیشی پر آئے 2 ملزم فرار ہو گئے ، پولیس اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے

سٹی کورٹ پیشی پر آئے 2 ملزم فرار ہو گئے ، پولیس اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے
سٹی کورٹ پیشی پر آئے 2 ملزم فرار ہو گئے ، پولیس اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹی کورٹ میں پیشی پر آئے دو ملزمان نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں اور پیشی کے فوراُُ بعد پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے ۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق سٹی کورٹ میں پیشی پر آئے دو ملزمان فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔

انچارج سٹی کورٹ لاک اپ کا کہنا ہے کہ زاہد اور امین نامی ملزمان کو سینٹرل جیل سے سٹی کورٹ لایا گیا تھا تاہم وہ موقع پا کر فرار ہو گئے ۔ ملزمان ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار تھے اور عدالت میں کیس چل رہا تھا ۔

مزید : کراچی