راولپنڈی میں ڈاکو گھر سے 2 کلو سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

راولپنڈی میں ڈاکو گھر سے 2 کلو سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار
 راولپنڈی میں ڈاکو گھر سے 2 کلو سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

  

راولپنڈی(این این آئی)ویسٹریج لائن سیون کے علاقے میں ڈاکو ایک گھر سے 2 کلو سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے دوسری کارروائی میں ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج لائن سیون میں زین الحق نامی سنار کے گھر ڈاکو سحری کے وقت داخل ہوئے اور تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پہلے سی سی ٹی وی کیمرے جام کئے اور پھر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر میں رکھا 2 کلو سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ زین الحق نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی کی وجہ سے چوری کے ڈر سے دکان کا سونا گھر لے کر آ گیا تھا لیکن گھر میں بھی چوری ہو گئی۔راولپنڈی میں ڈکیتی کی دوسری واردات تھانہ نصیر آباد کے علاقے سہام میں ہوئی جہاں عرفان اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے ان سے موبائل فون اور دیگر سامان مانگا تاہم مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس کا ایک دوست زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکو مقتول عرفان اور اس کے ساتھیوں کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید : راولپنڈی