پاکستان میں سستی گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چینی کمپنی کا گوادر میں پلانٹ لگانے کافیصلہ

پاکستان میں سستی گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چینی کمپنی کا گوادر میں ...
پاکستان میں سستی گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چینی کمپنی کا گوادر میں پلانٹ لگانے کافیصلہ

  

بیجنگ(ویب ڈیسک) قریبی دوست ملک چین کی ایک کار سازکمپنی نے ملک میں سستی گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صوبے انہوئی شہر خفائی کی جیک نامی کارساز کمپنی پاکستان میں بھی سستی گاڑیوں کی فراہمی کے لیے پاکستان کے شہر گوادر میں ایک کار کی تیاری کے لیئے پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مذکورہ کمپنی چین میں 10 مختلف نوعیت اور اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیاں تیار کررہی ہے اور ان میں سے کچھ گاڑیاں بیٹری پر چلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ان گاڑیوں کی تیاریوں میں روبوٹس کی مدد بھی حاصل کی جاتی ہے۔ جدید پلانٹس پر خوبصورت گاڑیوں کی تیاری کے بعد اس کمپنی کی جانب سے اب ہائبرڈ گاڑیاں بھی تیار کی جا رہی ہیں، جو کہ جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائیں گی۔

مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کم قیمت گاڑیوں کی فروخت کے لیے پاکستان ایک بڑی اور اہم مارکیٹ ثابت ہو گا۔

مزید : بزنس