آج کے واقعے سے پتہ لگ گیا ،اس ملک میں عام آدمی کی کوئی حیثیت نہیں :عظمیٰ خان

آج کے واقعے سے پتہ لگ گیا ،اس ملک میں عام آدمی کی کوئی حیثیت نہیں :عظمیٰ خان
آج کے واقعے سے پتہ لگ گیا ،اس ملک میں عام آدمی کی کوئی حیثیت نہیں :عظمیٰ خان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ آج کے واقعے سے پتہ لگ گیا کہ اس ملک میں عام آدمی کی کوئی حیثیت نہیں ،پرٹوکول پر موجو دافسران دہشت گردوں کی طرح سلوک کر رہے تھے ،جن سے میرے بچے شدید دہشت زدہ ہو گئے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروٹوکول پر موجود ایک گاڑی نے آکر روکا ،ایک کالے شیشے والی گاڑی سامنے سے بہت تیز کے ساتھ آئی اور ہماری گاڑی کو ٹکر ماری ۔اس کے بعد اہلکاروں نے ہم پر ایسے بندوقیں تان لیں جیسے ہم دہشت گرد ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جس گھر میں پروٹوکول جا رہا تھا ،اس گھر جا کر پوچھا کہ کونسی عظیم ہستی کا پرٹوکول لگا ہوا ہے جس پر گھر کے مالک نے کہا کہ ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں اور آپ کا نقصان بھرنے کے لیے تیار ہیں ۔عظمیٰ بخاری نے بتا یا اصرار کر نے پر گھر کے مالک نے کہا کہ مریم نواز آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے میرے بیٹے کو بھی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنا کر ان ہی پر مقدمہ درج کر دیا تھا۔تب ایف آئی آر درج کرائی تھی لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے کا کوئی فائد ہ نہیں ہے ۔

مزید : لاہور