ومبلڈن: بارش کے سبب پانچویں دن کا کھیل تاخیر کا شکار، شیڈول بری طرح متاثر

ومبلڈن: بارش کے سبب پانچویں دن کا کھیل تاخیر کا شکار، شیڈول بری طرح متاثر
ومبلڈن: بارش کے سبب پانچویں دن کا کھیل تاخیر کا شکار، شیڈول بری طرح متاثر

  

لندن(نیوز ڈیسک) لندن میں جاری ٹینس کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ومبلڈن ایک بار پھر بارش سے متاثر ہوگیا۔ اب تک یہ ٹورنامنٹ کے پانچ رو ز ہوچکے ہیں اور صرف ایک دن(چوتھے دن) مکمل کھیل ممکن ہو سکا۔ اس کے علاوہ اب تک اس ٹورنامنٹ میں دوسرے راونڈ کے کئی میچز تاحال نا مکمل ہیں۔پانویں روز بھی محمکہ موسمیات نے بارش کی پیشنگوئی کر رکھی ۔ منتظمین اس وقت ٹورنامنٹ کو بروقت مکمل کرانے کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں لیکن اس وقت یہ ممکن نظر نہیں آرہا۔صرف سنٹر کورٹ پر ہی میچز باقاعدگی سے ہو رہے ہیں۔

مزید : کھیل