دہشت گردی کے پیچھے طاغوت کا ہاتھ ،ترکی مسلم امہ کی ابھرتی ہو ئی ریاست ہے اسے بھی کمزور کیا جارہا ہے:سینیٹر ساجد میر

دہشت گردی کے پیچھے طاغوت کا ہاتھ ،ترکی مسلم امہ کی ابھرتی ہو ئی ریاست ہے اسے ...
دہشت گردی کے پیچھے طاغوت کا ہاتھ ،ترکی مسلم امہ کی ابھرتی ہو ئی ریاست ہے اسے بھی کمزور کیا جارہا ہے:سینیٹر ساجد میر

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے طاغوت کا ہاتھ ہے ،مسلمان ممالک کو باری باری نشانہ بنایا جارہا ہے،ترکی مسلم امہ کی ابھرتی ہو ئی ریاست ہے اسے بھی کمزور کیا جارہا ہے۔

جمعۃالوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں،حرمین شریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ملت اسلامیہ کیلیے جمعۃ الوداع کا اجتماع امتیازی شان کا حامل ہے ،رمضان میں نیکیاں سمیٹنے والے لوگ خوش نصیب اور اسکی قدر نہ کرنے والے بد نصیب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعۃ الوداع ہمارے لئے عید کا پیغام لیکر آتا ہے، مسلمانوں کا المیہ یہ ہے کہ انہوں نے رمضان کو سالانہ میلہ کی شکل دیدی اور اسکی روح نہیں سمجھا، یہی وجہ ہے رمضان کے بعد ساری دینداری رخصت ہوجاتی ہے، عبادات میں سستی اور دوسری معاشرتی برائیاں بڑھ جاتی ہیں حالانکہ ایک مسلمان کی پوری زندگی رمضان کی طرح احتیاط سے سال بھر گزرنی چاہئے۔ ہم سب کو عالم اسلام اور پنے ملک میں امن وامان ، اتحاد واتفاق کی فضا پیدا کرنے کے لیے دعا گو اور کوشاں رہنا چاہیے۔

مزید : لاہور