دوسری پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ : غیر ملکی کھلاڑیوں کو سکیورٹی پر اعتماد میں لیا جائے گا

دوسری پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ : غیر ملکی کھلاڑیوں ...
دوسری پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ : غیر ملکی کھلاڑیوں کو سکیورٹی پر اعتماد میں لیا جائے گا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسری پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں فائنل کرانے کا فیصہ بورڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا۔ چونکہ پاکستان میں طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوئی اس لئے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے لاہور میں فائنل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائنل سے پہلے فول پروف سکیورٹی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔اس بار ٹورنامنٹ میں کوئی نئی ٹیم شامل نہیں کی گئی۔سپر لیگ میں شامل ٹیموں کی تعداد 5ہی رہے گی۔

مزید : کھیل