شرمیلا فاروقی کی سیاست خطرے میں پڑگئی ، نیب نے خط لکھ دیا

شرمیلا فاروقی کی سیاست خطرے میں پڑگئی ، نیب نے خط لکھ دیا
شرمیلا فاروقی کی سیاست خطرے میں پڑگئی ، نیب نے خط لکھ دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنماءشرمیلا فاروقی کی سیاست بھی خطرے میں پڑگئی ہے اور نیب نے واضح کیاہے کہ وہ 2021 ءتک نااہل ہیں ، اُنہیں نیب عدالت سے سزا ہوچکی ہے لیکن الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب کے فیصلے کی خلاف ورزی کی اور 6سال سے ملنے والی مراعات کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔

اے آروائے نیوز کے مطابق چیئرمین سیکریٹریٹ کو نیب کی طرف سے لکھے گئے وضاحتی خط میں بتایاگیاکہ سٹیل ملزریفرنس نمبر تین میں شرمیلا فاروقی کے خاندان کو سزا ہوچکی ہے اورخودشرمیلا فاروقی کو پلی بارگین کے تحت 21سال کی سزاہوئی لیکن چار ماہ بعد ہی اس سزا میں کمی ہوگئی ، وہ 2011ءسے وزیراعلیٰ کی مشیر تھیں اور 2013ءسے رکن اسمبلی اور وزیر بھی ہیں ، وہ 2021ءتک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں ۔

مزید : کراچی