’شہریت چاہیے تو پہلے یہ شرمناک کام کرکے دکھاﺅ‘ یورپی ملک میں نوعمر مسلمان لڑکیوں سے ایسا مطالبہ کہ جان کر ہر مسلمان دکھی ہوجائے

’شہریت چاہیے تو پہلے یہ شرمناک کام کرکے دکھاﺅ‘ یورپی ملک میں نوعمر مسلمان ...
’شہریت چاہیے تو پہلے یہ شرمناک کام کرکے دکھاﺅ‘ یورپی ملک میں نوعمر مسلمان لڑکیوں سے ایسا مطالبہ کہ جان کر ہر مسلمان دکھی ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (نیوز ڈیسک) یورپی ممالک کی مسلمانوں کے بارے میں بدنیتی پر اگر کسی کو کوئی شبہ تھا بھی تو اس واضح پیغام کے بعد دور ہو جانا چاہئیے کہ اگریورپ کی شہریت چاہئیے تو ’یورپی‘ بن کر دکھاﺅ ، یعنی اپنی روایات اور اقدار کو ایک طرف رکھتے ہوئے بے حیائی اور فحاشی کو گلے لگا لو۔ اس افسوسناک حقیقت کی تازہ ترین مثال تہذیبی اقدار کا علمبردار کہلانے والے یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں دیکھنے میں آئی ہے جہاں حکام نے دو مسلمان لڑکیوں کو محض اس بنا پر شہریت دینے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ نیم برہنہ ہو کر لڑکوں کے ساتھ ایک ہی سوئمنگ پول میں تیراکی کرنے پر تیار نہیں تھیں۔

کراچی کے ’آغاسپر سٹور‘ پر لڑکی ایسا کیا لباس پہن کر آگئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، تفصیلات جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
باصل شہر کے حکام نے 12 اور 14 سالہ مسلمان لڑکیوں کی شہریت کے بارے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ سکول کے لازمی نصاب اور شرائط و ضوابط کو پورا کرنے سے انکاری ہیں لہٰذا ان کی شہریت کی درخواست پر غور نہیں کیا جاسکتا۔ اخبار یوایس اے ٹو ڈے کے مطابق لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہیں اور اپنے مذہبی احکامات کی روشنی میں لڑکوں کی موجودگی میں نیم برہنہ ہو کر تیراکی نہیں کر سکتیں ، جس کے بعد سوئٹزر لینڈ کے حکام نے ان کی پاسپورٹ کے لئے دی گئی درخواستیں رد کر دی ہیں۔ دریں اثناءایک اور مسلمان شخص کو اس جرم کی پاداش میں چار ہزار ڈالر (تقریباً چار لاکھ پاکسانی روپے ) کا جرمانہ کر دیا گیا کہ اس کی بیٹیوں نے بھی قابل اعتراض تیراکی کلاسز لینے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف، اگر آپ بھی سستا ترین فضائی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎
یاد رہے کہ اسی یورپی ملک میں دو مسلمان لڑکوں کی شہریت کی درخواستیں اس بناءپر رد کر دی گئی تھیں کہ انہوں نے اپنی خواتین اساتذہ کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا ، جبکہ اس کے بعد یہ قانون بھی بنا دیا گیا کہ آئندہ اگر کوئی طالبعلم ایسا کرے گا تو اسے پانچ ہزار ڈالر (تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپے ) جرمانہ کیا جائے گا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -