نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم اور انگلینڈ کے مورگن بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کو تیار

نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم اور انگلینڈ کے مورگن بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کو ...
نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم اور انگلینڈ کے مورگن بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کو تیار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مکلم اور انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایان مورگن بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑی دوسرے ایڈیشن کیلئے دستیاب ہونگے ۔ انہوں نے اپنی دستیابی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری برف پی ایس ایل 2کیلئے لاہور قلندر نے کھلاڑیوں کی نیلامی جیت لی۔ اب لاہور قلندر سب سے پہلے کھلاڑیوں کی نیلامی دے گا۔ اس کے بعد کراچی کنگز دوسرے ، پشاور زلمی تیسرے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے اور گزشتہ سال کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے آخر میں کھلاڑیوں کی نیلامی دے گی۔

مزید : کھیل