عبدالستار ایدھی پاکستان کے آئیکون ہیں ،انہوں نے انسانیت کی بھلائی کیلئے بہت کام کیا:عمران خان

عبدالستار ایدھی پاکستان کے آئیکون ہیں ،انہوں نے انسانیت کی بھلائی کیلئے ...
عبدالستار ایدھی پاکستان کے آئیکون ہیں ،انہوں نے انسانیت کی بھلائی کیلئے بہت کام کیا:عمران خان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کے آئیکون ہیں ،انہوں نے انسانیت کی بھلائی کیلئے بہت کام کیا،27سال پہلے عبدالستارایدھی نے شوکت خانم کو بڑا عطیہ کیا تھا۔

عمران خان نے عبدالستار ایدھی کی عیادت کی اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عبدالستار ایدھی کو کبھی نہیں بھول سکتے ،اللہ انہیں صحت اور شفا دے ،عبدالستار ایدھی پاکستان کے آئیکون ہیں انہوں نے انسانیت کی خدمت بھلائی کیلئے بہت کام کیاہے ،سارا پاکستان ایدھی صاحب کی خدمات کو قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتاہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ شوکت خانم کیلئے سب سے پہلے عطیہ عبدالستار ایدھی نے دیا تھا،انہوں نے 27 سال قبل شوکت خانم کو بڑا عطیہ دیا۔

مزید : کراچی