وہ لڑکی جس سے محمد عامر کو برطانیہ کی جیل میں پیار ہوگیا اور پھر۔۔۔ معروف کرکٹر کی انتہائی دلچسپ پریم کہانی

وہ لڑکی جس سے محمد عامر کو برطانیہ کی جیل میں پیار ہوگیا اور پھر۔۔۔ معروف ...
وہ لڑکی جس سے محمد عامر کو برطانیہ کی جیل میں پیار ہوگیا اور پھر۔۔۔ معروف کرکٹر کی انتہائی دلچسپ پریم کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر محمد عامر اپنی خطرناک باﺅلنگ کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ ہیرو بن چکے ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ ایک ایسی حقیقی کہانی کے بھی ہیرو ہیں کہ جو کسی خوبصورت ترین رومانوی فلم سے کسی طرح کم نہیں۔
ویب سائٹ ونڈر فل پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق جب اگست 2010ءمیں محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ کے الزامات لگے تو وہ مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے برطانیہ گئے۔ نوجوان کرکٹر کی زندگی کے مشکل ترین دور میں اب ایک ایسا واقعہ رونما ہونے کو تھا جو بالآخر ان کی زندگی کا حسین ترین موڑ قرار پانے والا تھا۔ محمد عامر کی وکالت برطانیہ میں ایک خوبرو اور انتہائی قابل وکیل کررہی تھیں، جن کا نام نرگس ہے اور وہ جو بنگلہ دیشی نژاد برطانوی شہری ہیں۔
جیسے جیسے مقدمے کی کارروائی آگے بڑھتی گئی ویسے ویسے نرگس کے دل میں محمد عامر کے لئے کومل جذبات بھی پروان چڑھتے گئے۔ اس مقدمے کے دوران ہی دونوں اچھی طرح جان گئے کہ وہ ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہوچکے تھے۔ محمد عامر کو سپاٹ فکسنگ کیس میں مجرم قرار دیا گیا اور وہ جیل چلے گئے، لیکن ان کی وکیل محبوبہ ان کی واپسی کی منتظر رہیں اور جیسے ہی وہ رہا ہوئے تو دونوں نے اپنی محبت کو شادی کرکے عمر بھر کے تعلق میں بدل دیا۔ یہ خوبصورت پریم کہانی پہلی بار دنیا کے سامنے آئی ہے اور خصوصاً محمد عامر کے مداح اس کی پیار بھری تفصیلات جان کر بہت خوش ہوئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -