پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے :جہانگیر ترین

پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی اجازت ...
پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے :جہانگیر ترین

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی ، پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ، پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آزادکشمیر سیکرٹریٹ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لیگ(ن)عوام سے جھوٹے وعدے کرتی ہے ان کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے میرے حلقے میں الیکشن سے قبل نوازشریف نے اڑھائی ارب ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا لیکن آج تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیاگیا، مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے، انکے سامنے رول آف لاء کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہم حکومت بنائیں گے جس کے بعد کشمیر کے فیصلے کشمیر ہونگے اسلام آباد سے کوئی ڈکٹیشن نہیں دی جائے گی اورہم صوبہ خیبرپختونخواہ کی طرح آزادکشمیر میں بھی نچلی سطح پر اختیارات دیں گے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اگر آزادکشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کی طرح دھاندلی زدہ انتخابات کروائے گے تو تحریک آزادی کشمیرپر منفی اثرات پڑیں گے۔

مزید : لاہور