کراچی کے شہریوں نے عمران خان پر نوٹوں کی بارش کر دی، نیا ریکارڈ بن گیا

کراچی کے شہریوں نے عمران خان پر نوٹوں کی بارش کر دی، نیا ریکارڈ بن گیا
کراچی کے شہریوں نے عمران خان پر نوٹوں کی بارش کر دی، نیا ریکارڈ بن گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈریزنگ کی تقریب میں ریکارڈ بن گیا ہے ،ایک گھنٹے میں لوگوں کی جانب سے 12کروڑ روپے عطیہ کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں شوکت خانم کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک گھنٹے کے دوران شوکت خانم کو کراچی کے شہریوں کی جانب سے 12کروڑ روپے عطیہ کیے گئے۔جس پر عمران خان کاکہناتھا کہ لوگ  مسلم لیگ نو ن کی جانب سے شوکت خانم پر الزامات کا جواب  ریکارڈ فنڈ دے کر دیا ہے ۔

مزید : کراچی