سندھ میں احتساب کو جائز اور پنجاب میں گناہ سمجھا جاتا ہے، وفاق ہماری قربانیوں کو فراموش کر رہا ہے:مولا بخش چانڈیو

سندھ میں احتساب کو جائز اور پنجاب میں گناہ سمجھا جاتا ہے، وفاق ہماری ...
سندھ میں احتساب کو جائز اور پنجاب میں گناہ سمجھا جاتا ہے، وفاق ہماری قربانیوں کو فراموش کر رہا ہے:مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں احتساب جائز اور پنجاب میں احتساب کو گناہ سمجھا جاتا ہے،پانامہ لیکس پر سب سے پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہو نا چاہئے ، حکومت سندھ کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے ،اسے جو بھی پریشان کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ خود پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سندھ کے عوام کو پانی کی کمی ، ڈرینج کے مسائل سمیت دیگر کئی مسائل در پیش ہیں ہم بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شور کر رہے ہیں مگر وفاق سننے کیلئے تیار ہی نہیں، سندھ میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام احتجاج کا حق رکھتے ہیں کیا پنجاب میں بجلی چوری نہیں ہو رہی فقط سندھ میں بجلی چوری ہو رہی ہے؟ ن لیگ دھاندلی کر کے اقتدار حاصل کر کے صرف ایک ہی صوبے میں حکومت کر رہی ہے اور بقایا چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا جا رہاہے اور اب یہ طرز حکومت زیادہ نہیں چل سکے گا اور انہیں تمام چھوٹے صوبوں کو تمام حقوق دینے ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مستحکم ہو اور آگے بڑھے اور ہم پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے قربانیاں بھی دیں ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے مگر وفاق ہماری قربانیوں کو فراموش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور نواز دور میں آصف علی زرداری کا احتساب کیا گیا مگر انہیں کچھ نہیں ملا اور پی پی پی آج بھی قائم اور دائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں احتساب جائز ہے اور پنجاب میں احتساب کو گناہ سمجھا جاتا ہے ۔

مزید :

حیدرآباد -