کالعدم تنظیم داعش نے ڈھاکہ کے ریسٹورنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی:بھارتی میڈیا

کالعدم تنظیم داعش نے ڈھاکہ کے ریسٹورنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی:بھارتی ...
کالعدم تنظیم داعش نے ڈھاکہ کے ریسٹورنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی:بھارتی میڈیا

  

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک زون میں ریسٹورنٹ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق داعش نے بنگلہ ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک زون حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے اور حملے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیاہے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق چار افراد جاں بحق ہو ئے ہیں، حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سےمتعدد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ریسٹورانٹ میں تاحال سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش کے ریسٹورانٹ میں حملے کی ذمہ داری ٹویٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم انصار الاسلام نے قبول کر لی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی