ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے :ترجمان دفتر خارجہ

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے :ترجمان دفتر ...
ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے :ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ڈھاکہ میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ ڈھاکہ میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کیا ہے ،پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملہ محفوظ ہے ۔دوسری جانب امریکہ محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ ڈھاکہ میں موجود امریکی ڈپلومیٹ اور شہری محفوظ ہیں ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں دہشتگردوں کی جانب سے سفارتی ایریا میں واقع ریسٹورنٹ پر حملہ کیا گیاہے جس میں فائرنگ اور دستمی بموں کے حملے کے باعث تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آوروں نے ہوٹل میں موجود 30سے زائد افراد کو یرغمال بنالیاہے ،پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے ۔

مزید : اسلام آباد