دوران پرواز زمین پر گرنے والی موبائل فون کی بیٹری نے مسافر جہاز میں آگ لگادی، یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں

دوران پرواز زمین پر گرنے والی موبائل فون کی بیٹری نے مسافر جہاز میں آگ لگادی، ...
دوران پرواز زمین پر گرنے والی موبائل فون کی بیٹری نے مسافر جہاز میں آگ لگادی، یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) موبائل فون کی بیٹری پھٹنے اور اس کی وجہ سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پہلی بار یہ تشویشناک خبر بھی سامنے آگئی ہے کہ موبائل فون کی بیٹری پھٹنے سے ایک مسافر ہوائی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔
ویب سائٹ News.com.au کی رپورٹ کے مطابق قنطاس ائیرویز کا 747مسافر طیارہ آسٹریلوی دارلحکومت سڈنی سے امریکی شہر لاس اینجلس کے لئے روانہ ہوا تھا کہ آدھے راستے میں ہی خوفناک واقعہ پیش آگیا۔ رپورٹ کے مطابق 13 گھنٹے کی پرواز کو اڑان بھرے ساڑھے چھ گھنٹے ہوچکے تھے کہ ایک مسافر کا موبائل فون لڑھک کر سیٹ کے پہلو میں بنے شگاف میں گر گیا۔ مسافر نے جب موبائل فون کو نکالنے کے لئے سیٹ کو پیچھے کی جانب کھولا تو موبائل فون اس کے اندر کچلا گیا اور اس کی بیٹری پھٹ گئی۔ موبائل فون کی بیٹری نے پھٹتے ہی آگ پکڑلی اور شعلے بلند ہونے لگے، جس کے باعث طیارے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے فضائی عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا دیا اور پرواز بخیر و عافیت اپنی منزل تک پہنچ گئی۔
قنطاس ائیرویز کی خاتون ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے گزارش کی کہ اگر ان کا موبائل فون سیٹ کے اندر لڑھک جائے تو کبھی بھی اسے خود نکالنے کی کوشش نہ کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں فضائی عملے کو اطلاع دیں کیونکہ وہ اس معاملے سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اچھی بات تو یہی ہے کہ اس طرح کا معاملہ پیش ہی نہ آئے لیکن اگر ایسا ہو بھی جائے تو خود کوئی قدم اٹھانے کی بجائے فضائی عملے کو اطلاع دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -