وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت صوبے کی جیلوں کے اعلیٰ افسران کا اجلاس

وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت صوبے کی جیلوں کے اعلیٰ افسران کا اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت صوبے کی جیلوں کے اعلیٰ افسران کا اجلاس

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی زیر صدارت سینٹرل جیل کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت سندھ بھر کی جیلو ں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر سہیل انور سیال نے ہدایت کی کہ قید یوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،جیل حکام اپنا قبلہ درست کرلیں ،کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جیلو کی سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر بنائیں ،جو قیدی جرمانہ ادا نہ کر سکنے کے باعث قید ہیں ان کی لسٹ بنا کر پیش کی جائے ۔صوبائی وزیر داخلہ نے سینٹرل جیل کراچی میں کرپشن کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات پر جیل حکام کی سرزنش بھی کی ۔

مزید : کراچی