ٹیکنو موبائل نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مختلف شہروں میں سٹال لگائے

ٹیکنو موبائل نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مختلف شہروں میں سٹال لگائے
 ٹیکنو موبائل نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مختلف شہروں میں سٹال لگائے

  



لاہور ( پ ر)رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ٹیکنو موبائل کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں کی موبائل مارکیٹوں میں عید سے پہلے عیدی کی مناسبت سے اسٹال لگائے گئے جس میں شہریوں کو مختلف سرگرمیوں اور مقابلوں میں حصہ لینے پر موٹر سائیکل، نقدی انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ کمپنی کے مارکیٹنگ مینجر (جیف) نے ان اسٹالز کا دورہ کیا اور جیتنے والے صارفین میں انعامات بھی تقسیم کئے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسٹالز کے منتظمین مقابلوں میں حصہ لینے والے صارفین اور میڈیا کو اس کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی زبردست پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر انعامات جیتنے والے صارفین نے کمپنی کی ان کاوشوں کو بے حد سراہا۔

مزید : کامرس


loading...