رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

  



لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مئی تک کے عرصہ میں مجموعی طورپر 902.106ملین ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئیں جبکہ مالی سال 2015-16کے اسی عرصہ میں یہ مالیت 528.161ملین ڈالر تھی یوں دالوں کی درآمدات میں مجموعی طور پر71فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق دالوں کی درآمدی حجم میں بھی تقریباً44.35فیصد اضافہ ہواہے،صرف مئی 2017میں دالوں کا درآمدی حجم 67.654ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیوستہ سال میں دالوں کا درآمدی حجم 43.108 ملین ڈالرز تھا۔

مزید : کامرس


loading...