2016 ء کاروباری اداروں کو 401.3 ارب روپے کے قرضے جاری

2016 ء کاروباری اداروں کو 401.3 ارب روپے کے قرضے جاری

  



کراچی ( اکنامک رپورٹر) گزشتہ سال 2016 ء کے دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو 401.3 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے جبکہ سال 2015ء میں شعبہ کو 305.1 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق سال 2015ء کے مقابلہ میں سال 2016ء کے دوران نجی شعبہ کئے گئے مجموعی قرضوں میں سے ایس ایم ایز کو جاری کردہ قرضوں کا تناسب 9.2 فیصد تک بڑھ گیا جو سال 2015ء کے اختتام پر 7.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایم ایز کے شعبہ میں 50 لاکھ روپے تک کے قرضے حاصل کرنے والوں کا تناسب 29 فیصد، 50 لاکھ روپے تا 3 کروڑ روپے کے قرض حاصل کرنے والے اداروں کا تناسب سب سے زیادہ 36 فیصد جبکہ 3 کروڑ روپے تا 5 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرنے والے ایس ایم ایز کا تناسب 13 فیصد اور 5 کروڑ روپے اور اس سے زائد کا قرضہ حاصل کرنے والے اداروں کی شرح 22 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس ایم ایز کا شعبہ کسی بھی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار کا حامل شعبہ ہوتا ہے اور شعبہ کے مالیاتی مسائل کے خاتمہ کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی تک رسائی کے ذریعے ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...