پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت3,100 روپے کم ہوگئی

پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت3,100 روپے کم ہوگئی

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)مائع پٹرولیم گیس کی قیمت ماہ جولائی2017 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس30 ڈالر کی کمی سے359 ڈالر ہوگئی ہے جسکے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت3,100 روپے کم ہوگئی ہے،اس کمی کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 3روپے، فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت37 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت147روپے کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی2017- کے چیئرمین عبدالہادی خان نے مقامی پروڈیوسرز پر زور دیا کہا کہ وہ لوکل ایل پی جی کی قیمت کو CPسے لنک کریں، اور اسی تناسب سے مقامی ا یل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا علان کریں۔

، کیونکہ ماۂ جون میں بھی مقامی پروڈیوسرز نے لوکل ایل پی جی کی قیمتCPکے مقابلے میں زیادہ رکھی تھی۔ انھوں نے کہا کہOGRA کو چاہیے کہ وہ مقامی پروڈیوسر سے باز پرس کریں کہ انھوں نے ابھی تک لوکل ایل پی جی کی قیمتCPسے کیوں زیادہ رکھی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...