ایک ماہ کے دوران موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 1.16 ملین کا اضافہ

ایک ماہ کے دوران موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 1.16 ملین کا اضافہ

  



کراچی ( اکنامک رپورٹر)ایک ماہ کے دوران موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 1.16 ملین کا اضافہ ہوا ہے اور مئی 2017ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 41.8 ملین تک بڑھ گئی جبکہ اپریل 2017ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 40.57 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016ء کے اختتام پر تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 37.574 ملین تھی جبکہ رواں سال جنوری 2017ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 38.3 ملین تک پہنچ گئی۔ پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017ء کے اختتام پر تھری جی استعمال کرنے والے جیز صارفین کی تعداد 12.5 ملین جبکہ ایل ٹی ای صارفین کی تعداد 8 لاکھ 95 ہزار 483 تھی اسی طرح تھری جی زونگ صارفین کی تعداد 8.67 ملین جبکہ فور جی صارفین کی تعداد 3.82 ملین تھی جبکہ ٹیلی نار کے تھری جی صارفین کی تعداد 10.473 ملین اور فور جی صارفین کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 788 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس