عید الفطر کی تعطیلات کے فوراً بعد روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان

عید الفطر کی تعطیلات کے فوراً بعد روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)عید الفطر کی تعطیلات کے فوراً بعد روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ مندی کا رجحان ۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ دو روز کے دوران روئی کی قیمتیں 400 روپے فی من کمی کے بعد 6 ہزار 100 روپے فی من تک گر گئیں جبکہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران روئی کی قیمتیں 900 روپے فی من تک کم ہونے سے کاٹن جنرز کو لاکھوں روپے کا نقصان اور کاشتکاروں میں زبردست تشویش کی لہر ۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ تقریباً دو ہفتے قبل پاکستان میں جب کاٹن ائیر 2017-18 کا آغاز ہوا تھا تو روئی کی خریدوفروخت 7ہزار روپے فی من سے شروع ہوئی تھی جو عید الفطر سے قبل 6 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئیں تھیں تاہم عید الفطر کے تعطیلات کے بعد صرف 2روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید 400 روپے فی من کمی واقع ہو چکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہو گی ۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں مسلسل مندی کے رجحان اور اپٹما کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونے تک ٹیکسٹائل ملز بند رکھنے کے فیصلے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان سامنے آیا ہے جس سے کاشتکاروں میں زبردست تشویش دیکھی جا رہی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...