چین کی مدد سے جدیدفنی ادارے قائم کریں گے:ذوالفقار احمد چیمہ

چین کی مدد سے جدیدفنی ادارے قائم کریں گے:ذوالفقار احمد چیمہ

  



اسلام آباد ( پ ر)ڈائریکٹر چائینہ کلچر ل سنٹر ، مسٹر یو ژی کی سربراہی میں ژنگ لی ین تھر ڈ سیکٹری نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ۔اورایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ذوالفقا ر احمد چیمہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے معزز مہمانوں کو نیوٹیک میں خوش آمدید کہا اورپاک چین دوستی کوایک مثالی دوستی قرار دیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے چینی وفد کو نیوٹیک کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ کے اوپرعالمی معیا ر کے تربیّتی اداروں کا قیام ہماری تجاویز میں شامل ہے۔اس کے علاوہ موجودہ اداروں کو اپ گریڈ کرنا بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔چین انسٹراکٹرزکو تربیّت دینے میں ہماری مدد کر رہا ہے۔ اس ضمن میں بیس انسٹراکٹرز کا ایک گروپ اگلے ماہ چین جار ہا ہے۔ ملاقات میں چائنیز کلچرل کونسلر مسٹر یو ژی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔چائینہ کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے تنا ظر میں مستقبل قریب میںآنے والی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کےTVETسیکٹر کو مظبو ط اور جدید خطو ط پر استوار کرنے کی ضرورت پڑے گی ۔ لہذاہ یہ ضروری ہے کہ پاکستان کے پالیسی ساز ادارے اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیا ر کی فنی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے اقدامات کریں ۔

مسٹر یو ژی نے پاکستان کے TVET سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے چائنیز گور نمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک نے چائینز وفد کو بتایا کہ پاکستان کی حکومت TVETسیکٹر کو مظبوط بنانے کی غرض سے مناسب اقدامات کر رہی ہے اور حکومت نے سی پیک کے پیش نظر رواں سا ل کے لئے ایک لاکھ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ ، حکومت کو چاہیے کہ ترجیحی بنیادوں پر توانائی کے بحران کا مسئلہ حل کرے اور طویل المدت معاشی و اقتصادی پالیسیاں بنائی جائیں ۔

مزید : کامرس