مارکیٹوں میں نکاسی آب کا نظام ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے : پیاف

مارکیٹوں میں نکاسی آب کا نظام ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے : پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مارکیٹوں میں نکاسی آب کا نظام ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے : پیاف

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل ایند ٹریڈررز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ مون سون کی وقت سے پیشتر آمد پر مارکیٹس میں نکاسی آب کا نظام ٹھیک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کیے جائیں کیونکہ پرانا سسٹم بھاری بارشوں کا بوجھ اٹھانے کے لائق نہیں۔ چونکہ محکمہ موسمیات نے امسال موسم برسات میں شدید بارشوں کو پیش گوئی کر رکھی ہے۔مون سون کی پہلی بارش سے لاہور کے اکثر علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے لاہور کے شہریوں اور کاروباری افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ، خواجہ شاہ زیب اکرم اور تنویر احمد صوفی نے کہا ہے کہ واسا کو اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر ماسٹر پلان ترتیب دینا چاہیے۔ گھروں ، مارکیٹوں اور گوداموں میں پانی داخل ہونے سے گھریلو اشیاء تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ تاجروں کو ہر سال کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پہلے ہی نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ لہٰذا شہر بھر کو بارش کے پانی سے بچانے کیلئے نئے سرے سے حکمت عملی بناکر اس پر مرحلہ وار عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -