کیا یہ شخص ربڑ کا بنا ہواہے ؟جسم کے ساتھ ایسی حرکتیں کرنے والا انسان کہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

کیا یہ شخص ربڑ کا بنا ہواہے ؟جسم کے ساتھ ایسی حرکتیں کرنے والا انسان کہ دیکھ ...
کیا یہ شخص ربڑ کا بنا ہواہے ؟جسم کے ساتھ ایسی حرکتیں کرنے والا انسان کہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

  



نئی دلی (نیوزڈیسک ) آپ نے جمناسٹک کے ایک سے بڑ ھ کر ایک کرتب دیکھے ہونگے لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے نوجوان چراغ کرشنا کمار کے جسم کی ناقابل یقین لچک دیکھ کر آپ بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو ں جائیں گے کہ اس کے جسم میں ہڈیا ں ہیں بھی یا نہیں ۔

حال ہی میں اس نوجوان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ اپنے باقی جسم کو ساکت رکھتے ہوئے اپنے پیٹ کو گردش دینے کا حیرت ناک مظاہرہ کرتا ہے۔ اسی طرح یہ اپنے سر کو پیچھے کی جانب اتنا گھما لیتا ہے کہ اس کی ناک ریڑھ کی ہڈی کی سیدھ میں آجاتی ہے۔ یہی حال اس کے جسم کے باقی اعضا ءکا ہے جنہیں یہ ربر کے کھلونے کی طرح جس سمت میں اور جتنا چاہے موڑ لیتا ہے۔

چراغ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ صلاحیت یوگا کی مسلسل مشق سے حاصل کی ہے اور وہ پر امید ہے کہ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کا نام درج کر لیا جائے گا۔ ’یونیک ورلڈ ریکارڈز‘ اور ’اسسٹ ورلڈ ریکارڈز‘ میں اس کا نام پہلے ہی درج ہو چکا ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...