دنیا کا وہ شہر جہا ں تارکین وطن کی آبادی اس کی اپنی آبادی سے زیادہ ہو گئی یہ شہر سعودی عرب یا کسی اور عرب ملک کا نہیں بلکہ ۔۔۔ جواب ایسا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

دنیا کا وہ شہر جہا ں تارکین وطن کی آبادی اس کی اپنی آبادی سے زیادہ ہو گئی یہ ...
دنیا کا وہ شہر جہا ں تارکین وطن کی آبادی اس کی اپنی آبادی سے زیادہ ہو گئی یہ شہر سعودی عرب یا کسی اور عرب ملک کا نہیں بلکہ ۔۔۔ جواب ایسا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  



برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند سالوں کے دوران تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد افریقہ اور مشرق وسطی سے یورپی ممالک جا پہنچی ہے، جس کے نتیجے میں بالآخر یورپی ممالک میں وہ تبدیلی نظر آنے لگی ہے جس سے اہل مغرب کو سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں بھی تارکین وطن کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد آبادی کا تناسب حیرتناک حد تک تبدیل ہو گیا ہے۔ فرینکفرٹ شہر سے حاصل کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس شہر میں جرمنی کے مقامی باشندوں کی تعداد کم رہ گئی ہے جبکہ تارکین وطن کی تعدادا ن سے زیادہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس شہر میں رہنے والوں میں سے 51.2 فیصد تارکین وطن یا ان کے بچے ہیں۔ فرینکفرٹ میں آباد تارکین وطن میں سے زیادہ تعداد ترکی سے آئی ہے۔ یہ کل آبادی کا 13 فیصد ہیں۔ دیگر مسلم ممالک اور یورپی ممالک سے آنیوالے باشندوں کی بڑی تعداد بھی یہاں آباد ہے۔ یہ اعدادوشمار 200 صفحات پر مبنی ’فرینکفرٹ انٹی گریشن اینڈ ڈورسٹی مانیٹرنگ رپورٹ‘ میں شائع کیے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی