فیفا کنفیڈریشن کپ کا فائنل جرمنی اور چلی کے مابین کل کھیلا جائے گا

فیفا کنفیڈریشن کپ کا فائنل جرمنی اور چلی کے مابین کل کھیلا جائے گا

  



سینٹ پیٹرسبرگ (اے پی پی) فیفا کنفیڈریشن کپ کا فائنل کل جرمنی اور چلی کے مابین سینٹ پیٹرسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں چلی نے پرتگال کو شکست سے دوچار کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں پرتگال اور میکسیکو کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی