جوہانہ کوارٹر فائنل میں انجلیق کو ہرانے کی خوشی مناتے زخمی ، سیمی فائنل سے دستبرار

جوہانہ کوارٹر فائنل میں انجلیق کو ہرانے کی خوشی مناتے زخمی ، سیمی فائنل سے ...

  



لندن(نیٹ نیوز) ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ اینجلیق کربر کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرنیوالی برطانوی ٹینس سٹارجوہانہ کونٹاکمرکی تکلیف کے باعث سیمی فائنل مرحلے سے دستبردار ہوگئیں ہیں۔ان کی دستبرداری کے بعدسیمی فائنل میں انکی مدمقابل جمہوریہ چیک کیکیرولینا پلسکووا بلامقابلہ ہی ویمنز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔برٹس ٹینس فیڈریشن کے ترجمان نے جوہانہ کونٹا کے ان فٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس سٹار ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث ایونٹ کا سیمی فائنل نہیں کھیل سکیں گی۔انہوں نے بتایا کہ جوہانہ کونٹا ایسٹ بورن کوارٹر فائنل مرحلے میں انجلیق کربر کیخلاف میچ میں فتح کے بعدخوشی کا اظہارکرتے ہوئے پھسل کر گر گئیں تھیں جس کی وجہ سے انکی کمر میں شدید تکلیف شروع ہوگئی ہے۔دوسری جانب ایونٹ آرگنائزرز نے جوہانہ کونٹا کی دستبرداری کے بعد سیمی فائنل میں انکی مدمقابل کیرولینا پلسکووا کو بلامقابلہ فائنل کھیلنے کا پروانہ دیدیا ہے۔واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے ٹاپ سیڈڈ جرمنی کی اینجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی