شعیب اختر نے اپنے بیٹے کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ننھے بیٹے کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے محمد میکائل علی کی تازہ تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے اپنے خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔سابق فاسٹ بالر نے اپنے بیٹے کی تصویر کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میری دلی خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھی کسی دن پاکستان کی عظیم قوم اور انسانیت کیلئے خدمات سرانجام دے۔شعیب اختر نے مزید لکھا ہے کہ وہ اپنے بیٹے محمد میکائل علی کی تربیت اسی طرح سے کریں گے تاکہ وہ ایک سچا مسلمان بن کر پاکستانی قوم اور انسانیت کی خدمت کرے۔