ملک میں بیڈمنٹن کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں: واجد چوہدری

ملک میں بیڈمنٹن کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں: واجد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں بیڈمنٹن کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کوسہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لاہور میں لگایا جائے گا، قومی جونیئر ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز پاکستان سپورٹس بورڈ کے روڈھم ہال میں منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے ٹاپ رینکنگ15 کھلاڑیوں نے حصہ لیا،جن میں سے چار کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کے ذریعے میرٹ پر کیا گیا۔
اور چار رکنی ٹیم میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سید دانیال علی، پنجاب کے راجا حیدر اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط اور شعیب ریاض شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لاہور میں لگایا جائے گا اورکوچنگ کے فرائض پرویز بٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ ایشین جونیئر بیڈمین چیمپئن شپ 22 سے 30 جولائی تک جکاریہ، انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔