ٹریفک حادثہ، وینسا ولیمزکی گاڑی سے ٹکراکربوڑھا شخص ماراگیا

ٹریفک حادثہ، وینسا ولیمزکی گاڑی سے ٹکراکربوڑھا شخص ماراگیا
 ٹریفک حادثہ، وینسا ولیمزکی گاڑی سے ٹکراکربوڑھا شخص ماراگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز جان لیوا ٹریفک حادثے میں ملوث نکلیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں عمررسیدہ شخص کو زخمی حالت ہسپتال لایا گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جیروم بارس کے نام سے ہوئی جو اپنی اہلیہ کے ساتھ سفر کررہا تھا کہ امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کی گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا تاہم اس حادثہ میں ٹینس سٹار محفوظ رہیں۔دوسری جانب سے امریکی ٹینس سٹار کے وکیل نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ محض اتفاقیہ حادثہ تھا ، وینس ولیمز نے ٹریفک قوانین کی کوئی خلاف ورزی کی نہ ہی اس حوالے سے کوئی قانونی نوٹس ملا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ٹینس سٹار ولیمز کی گاڑی دوسری گاڑی سے آگے نکلنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔واضح رہے کہ امریکی ٹینس سٹار ولیمز رواں ہفتے لندن میں وملبڈن ٹورنا میں حصہ لیں گے۔