اپل تھرنگا کے ون ڈے میں چھ ہزار رنز مکمل
گال (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اپل تھرنگا نے ون ڈے میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔ اپل تھرنگا نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس طرح انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 6 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ وہ اب تک 203 میچوں میں 34 کی اوسط سے 6065 رنز بنا چکے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔