ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز رواں سال 17ستمبر سے کھیلی جائے گی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے ایشین انڈور اینڈمارشل آرٹس گیمز میں شرکت کرنیوالے پاکستانی دستہ کو حتمی شکل دینے کیلئے فیڈریشنز کیساتھ مشاورتی اجلاس 3جولائی کو طلب کر لیا ۔ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کے مطابق ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز رواں سال 17ستمبر سے 27ستمبر تک اشک آباد ترکمانستان میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے پی او اے نے فیڈریشنز کا مشاورتی اجلاس بلایا ہے جبکہ اس سے قبل گیمز میں شرکت کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام کیساتھ بھی مشاورت کی جا چکی ہے جنہیں بھی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دستہ ایشین انڈور گیمز کے ان ایونٹس میں شرکت کرئے گا جس کی منظوری پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے جنرل کونسل نے دی ہے ۔