چند گھنٹے کی بارش نے کراچی کے ترقیاتی کاموں اور اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،سپریم کورٹ شہر کی صورت حال پر ازخود نوٹس لے:سینیٹر شاہی سید

چند گھنٹے کی بارش نے کراچی کے ترقیاتی کاموں اور اداروں کی کارکردگی کا پول ...
چند گھنٹے کی بارش نے کراچی کے ترقیاتی کاموں اور اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،سپریم کورٹ شہر کی صورت حال پر ازخود نوٹس لے:سینیٹر شاہی سید

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ  چند گھنٹے کی بارش نے شہر کے ترقیاتی کاموں اور اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، شہری مسائل کے نام پر مینڈیٹ حاصل کرنے والوں نے شہر کے وسائل نوچ کر دنیا بھر میں جائیدادیں بنائیں، ملک کا معاشی حب کہلوانے والا شہر آج مسائل کی آماجگاہ بن چکا ،سپریم کورٹ کراچی کی صورت حال پر ازخود نوٹس لے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ 2  دن کی بارش کی صورت حال نے شہر کے لاوارث ہونے پر مہر ثبت کردی ہے , بد قسمتی سے شہر کا کوئی شعبہ کام نہیں کررہا ، باران رحمت ہمیشہ سے کراچی والوں کے لیے لاتعداد مسائل کا سبب بنتی ہے ، طویل عرصے تک بارش نہ ہونے سے شہر میں بیماریوں میں اضافہ  اور باران رحمت کے بعد شہر مفلوج ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے چند بڑے شہروں میں شامل بد قسمت شہر بغیر کسی ماسٹر پلان کے چل رہا ہے ، ملک کا معاشی حب کہلوانے والا شہر آج مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ، شہری سہولتوں کے حوالے سے ملک کے دیگر کہیں آگے نکل چکے ہیں ، شہری ایسی جماعت کو منتخب کریں جو شہر کو اپنا سمجھیں، اقربا پروری،سیاسی مفادات کو ترجیح اور کرپشن شہر ی اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ مسائل زدہ شہری کراچی میں مرنے اور جینے والوں کو کا بازو پکڑیں ، شہری و صوبائی حکومتوں کی باہمی الزام تراشیاں اپنی ذمہ داریوں کی پہلو تہی کی کوشش  ہے ،کئی دہائیوں تک حکومت کرنے والوں نے مسائل کے بجائے صرف شہر کے وسائل پر اپنا ہاتھ صاف کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے ، سپریم کورٹ کراچی کی صورت حال پر ازخود نوٹس لے ، شہر میں جاری اور تکمیل شدہ منصوبوں پر خرچ کی گئی رقوم اور تفصیلات طلب کی جائے۔

مزید : کراچی


loading...