پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی مبینہ طور پرقواعد کے برعکس نیلامی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نجی کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ملتان نامی ٹیم کی نیلامی شفاف انداز میں نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نیلامی کرتے ہوئے قواعد و ضوابط نظر انداز کرتے ہوئے کم بولی دینے والی دبئی کی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ملتان ٹیم کے 8سالہ ملکیتی حقوق فراہم کر دئیے گئے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیلامی کے لئے تمام قانونی تقاضوں کو پورے کر کے نیلامی کی گئی جس پر عدالت نے فریقین کے وکلائکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔