ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

  



لندن (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کل ڈربی میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سے شکست کے بعد گرین شرٹس کیلئے یہ میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارتی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچز جیت چکی ہے اس نے میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...