پاکستانی ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا یقینی ہے،پی ایچ ایف

پاکستانی ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا یقینی ہے،پی ایچ ایف

  



اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم کا آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا یقینی ہوگیا ہے لیکن پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئنز کا یہ کہنا ہے کہ کوالیفائی کرنے کا یہ باوقار انداز نہیں ہے۔تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پین امریکن مقابلے میں ارجنٹائن یا کینیڈا کی کامیابی کی صورت میں ایک جگہ خالی ہوگی جبکہ لندن میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والا بھارت ورلڈ کپ کے میزبان کی حیثیت سے کھیلے گا لہٰذا ساتویں نمبر پر آنے والے پاکستان کا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنا یقینی ہو گیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اور اپنے دور کے مایہ ناز کھلاڑی شہباز احمد نے کہا کہ لندن کے کوالیفائنگ مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے جس مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ کے کوالیفائی کرنے کے اس انداز کو کسی طور بھی باوقار نہیں کہا جاسکتا۔ اولمپئن صلاح الدین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے جس انداز سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جیسا کہ فیڈریشن کہہ رہی ہے تو سچی بات یہ ہے کہ یہ کوالیفائی اپنی کارکردگی کے بل پر نہیں بلکہ دوسروں کے سہارے کے بل پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...